پاکستان ؛8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جارہا ہے

IQNA

پاکستان ؛8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جارہا ہے

8:14 - July 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501145
بین الاقوامی گروپ: یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے ماتم داری اور احتجاج کیا جارہا ہے

پاکستان ؛8  شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جارہا ہے


ایکنا نیوز- آٹھ شوال 1345ھ بمطابق 1926ء تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، جب سرزمین حجاز کے غاصب حکمران عبدالعزیز بن سعود نے جنت البقیع (مدینہ منورہ) اور جنت المعلی (مکہ معظمہ) میں اجداد رسول، اولاد رسول ، خانوادہ رسول، امہاة المومنین ، اصحاب کرام اور بزرگان دین کے مزارات کو منہدم کرادیا، جنت البقیع اور جنت المعلیٰ صرف قبرستان نہیں بلکہ محسن اسلام کی عظیم یادگاروں کا مجموعہ تھے۔

امہات ، اصحاب اور دختر رسول اکرم کے مزارات کی تخریب کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں آج مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے اس حوالے سے کراچی اور کویٹہ کے شہروں میں ماتم داری کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ مجالس سے خطاب میں علما کا کہنا تھا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی عزت و حرمت پوری انسانیت پر واجب و لازم ہے کیونکہ شعائر اللہ کی تعظیم کو جز و تقویٰ قرار دیا گیاہے اور زہدو تقویٰ منتہائے بندگی و اطاعت وعبادت الہیٰ ہے۔ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مدفون اسلام کی عظیم ہستیاں تمام مکاتب فکر کے نزدیک محترم و مکرم ہیں لہذا ان کے مزارات کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ازسرنو تعمیر جملہ اہل اسلام کا ایمانی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ شوال یوم غم ہے جس میں ہر مسلمان شریک ہوکر محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتاہے۔

انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ شعائر اللہ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا ۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کے حل کیلئے مشاہیر اسلام کی یادگاروں کو باقی رکھنا اور انکی عزت و تکریم واجب و لازم ہے۔انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں عملی اقدامات کریں ۔

نظرات بینندگان
captcha