باکو میں «پیغمبر رحمت» سیمینار کا انعقاد

IQNA

باکو میں «پیغمبر رحمت» سیمینار کا انعقاد

8:16 - December 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503896
بین الاقوامی گروپ: ایام ولادت رسول اکرم(ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے باکو میں «پیغمبر رحمت» سیمینار منعقد کیا گیا

باکو میں «پیغمبر رحمت» سیمینار کا انعقاد

 

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «پیغمبر رحمت» سیمینار میں علما اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک تھی

قفقاز کے اسلامی مرکز میں منعقدہ سیمینار میں قفقاز علما کونسل کے سربراہ، الله ‌شکور پاشازاده نے عالم اسلام میں وحدت اور حضرت محمد مصطفی(ص) کی سیرت پر عمل کو راہ نجات قرار دیا۔

 

 

الله شکور پاشازاده نے اعلان کیا کہ اکیس دسمبر کو ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوگا جسمیں روس،بیلا روس، یوکراین،ترکی، ایران، ازبکستان اور ہندوستان سے دانشوروں کے علاوہ آزربایجان کے صدر بھی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ دو سو ممالک کے نمایندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 

 

ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر اصغر فارسی نے خطاب میں اسلام کو امن و محبت کا مذہب بیان کرتے ہوئے کہا : اس وقت جب اسلام دشمن طاقتیں ہر طرف سے عالم اسلام میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ضرورت ہے کہ سارے مسلم وحدت کی رسی کو تھامے رکھیں۔

 

سیمینار میں قفقاز مسلم کونسل کے سربراہ حاج سلمان موسی‌اف، ڈپٹی صدر، واصم محمد علی‌اف، حجت‌الاسلام والمسلمین اردبیلی اور دیگر علما نے خطاب کیا/.

/3669745

نظرات بینندگان
captcha