مراکش؛ قرآنی اساتذہ کی حوصلہ افزائی

IQNA

مراکش؛ قرآنی اساتذہ کی حوصلہ افزائی

6:56 - February 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504203
بین الاقوامی گروپ: مراکش کے وزیر اوقاف احمد توفیق کے مطابق قرآنی اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے پروگرام زیر غور ہے

مراکش؛ قرآنی اساتذہ کی حوصلہ افزائی

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  tanja7.com؛ کے مطابق مراکش کے وزیر اوقاف احمد توفیق کا کہنا تھا : وزارت کا پروگرام ہے کہ تمام قرآنی مراکز کی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مراکش میں ۱۴ هزار قرآنی مراکز موجود ہیں جنمیں سے ۹۲ مساجد میں واقع ہیں۔

 

احمد توفیق نے کہا کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ ان مراکز کو تعلیمی ادارں کے برابر درجہ دیا جائے کیونکہ اس وقت ان مراکز میں  ۴۲۵ هزار سے زاید طلبا زیر تعلیم ہیں۔

 

انکا کہنا تھا :سال ۲۰۰۵ سے سال ۲۰۱۷ تک  ۵ ہزار جدید قرآنی مدرسے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔

 

وزیر اوقاف کے مطابق قرآنی مراکز کی مدد، انکی سرٹیفیکٹ کو قانونی درجہ دینا ، انکو تعلیم وسایل سے مہیا کرانا اور اساتذہ کی مدد حکومتی پروگراموں میں شامل ہیں۔/

3691497

نظرات بینندگان
captcha