عمرہ اور حج پر سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے بری خبر/ حج مزید مہنگا ہوگیا

IQNA

عمرہ اور حج پر سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے بری خبر/ حج مزید مہنگا ہوگیا

9:01 - February 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504214
بین الاقوامی گروپ:سعودی حکومت نے حال ہی میں ویلیوایڈڈ ٹیکس لاگو کیا ہے جس سے ہوٹلوں میں کمروں کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سعودی عرب میں رہائش کی مد میں کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے حال ہی میں ویلیوایڈڈ ٹیکس لاگو کیا ہے جس سے ہوٹلوں میں کمروں کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔سعودی ہوٹل انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’اب حج و عمرہ کے لیے آنے والوں کو ہوٹل روم کے اخراجات کی مد میں 25سے 30فیصد اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔


رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ محض ہوٹل کے کمروں تک ہی محدود نہیں بلکہ ہوٹل میں ملنے والے کھانے اور مشروبات وغیرہ پر بھی ہو گا۔ سعودی منسٹری آف میونسپل اینڈ رورل افیئرز نے ہوٹلوں کے ہر ایک کمرے پر 5فیصد فلیٹ لیوی بھی لاگو کر دی ہے۔تھری سٹار اور اس سے کم درجہ ہوٹلوں میں لیوی کی شرح 2.5فیصد ہو گی۔اس پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

بہرحال ماہرین کے مطابق یمنی جنگ میں خود کوگرفتار کرنے والی سعودی حکومت اقتصادی مشکلات سے نجات  کے لیے ان اقدامات پر مجبور ہوچکی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha