عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

IQNA

عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

13:18 - August 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504938
بین الاقوامی گروپ: عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق عید الاضحی کی آمد آمد ہے، بڑی عید پرعوام کو چھٹیاں دینے کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو جو سمری روانہ کی گئی ہے اس میں 4 سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں 21 سے 24 اگست شامل ہیں۔

 

عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 21 اگست تا 24 اگست عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

اگر وزارت داخلہ 21 سے 24 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کرتی ہے تو 25 اگست کو ہفتے کا دن ہے۔ وفاقی محکموں میں ہفتہ اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح وفاقی محکموں کے ملازمین 6 دن کی چھٹیوں کے مزے لوٹیں گے ۔

دوسری جانب حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل تمام سرکاری ملازمین کو اگست کی ایڈوانس تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 17اگست کو ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 
نظرات بینندگان
captcha