دنیا کا عظیم ترین چوبی قرآن + تصاویر

IQNA

دنیا کا عظیم ترین چوبی قرآن + تصاویر

8:55 - August 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504946
بین الاقوامی گروپ: اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق لکڑی پر خطاطی شدہ سب سے بڑا قرآنی نسخہ انڈونیشیاء کے «القرآن الأکبر» میوزیم میں موجود ہے

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق لکڑی پر خطاطی شدہ قرآن مجید کا نسخہ ۱۷۷x ۱۴۰ سایز کے ساتھ انڈونیشیاء کے شہر پالمبانگ شہر کے «القرآن الاکبر» میوزیم میں رکھا گیا ہے جہاں سیاح بڑی تعداد میں دیکھنے آتے ہیں۔

 

قرآنی فن پارے کے خطاط اور کاریگر صفوة‌الله مهذايب کا کہنا ہے: سال ۲۰۰۱ اسپر میں نے کام شروع کیا اور سال ۲۰۰۹

تک کام مکمل ہوا اور اس تاخیر کی اہم وجہ مالی سپورٹ کا فقدان تھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ آگے جاکر بعض مخیرین تعاون کے لیے آگے بڑھے جنمیں سابق اسپیکر مرزوقی علی اور انڈونیشیاء کے حزب خلق کے سربراہ توفیق کیماس کے نام قابل ذکر ہے۔

 

مهذايب کا اس فن کے حوالے سے کہنا تھا: پالمبانگ کی مسجد سے میں نے خطاطی سیکھی اور پھر یہ آیڈیا دماغ میں یا کہ ایک عظیم قرآنی نسخے پر کام کروں اور اسکی وجہ ایک خواب کا دیکھنا تھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ ماہرین لکڑی کے مشورے سے میں نے مناسب اور مضبوط لکڑی پر خطاطی شروع کیا۔

 

مهذایب کا اس کی شہرت کے حوالے سے کہنا تھا:  سال ۲۰۱۲ سے اب تک دس لاکھ افراد انڈونیشیاء، ترکی،سعودی عرب،عراق، ملایشیاء، سنگاپور،امریکہ اور کینیڈا وغیرہ سے لوگ یہاں دیکھنے آچکے ہیں۔

 

سیاح سارمین گومای نے قرآن دیکھنے کے بعد کہا کہ اس قرآن کو دیکھنے سے ایک خاص قسم کا سکون ملتا ہے۔

 

لامپونگ شہر کی خاتون عامره لطفیه کا اس قرآن کے حوالے سے کہنا تھا: اس قرآن کو وہ شہرت نہیں ملی جسکا نسخہ مستحق ہے حکام کو اس پر کام اور تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے۔/

گزارش آناتولی درباره بزرگترین قرآن چوبی جهان در اندونزی
 
گزارش آناتولی درباره بزرگترین قرآن چوبی جهان در اندونزی
 
گزارش آناتولی درباره بزرگترین قرآن چوبی جهان در اندونزی

3737294

نظرات بینندگان
captcha