روهینگیا کے لیے ساٹھ ملین امریکی امداد

IQNA

روهینگیا کے لیے ساٹھ ملین امریکی امداد

8:54 - February 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3505751
بین الاقوامی گروپ- امریکہ نے بنگلہ دیش میں مقیم روھنگیا پناہ گزینوں کے لیے ساٹھ ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  UNA کے مطابق اقوام متحدہ کے ہمراہ پروجیکٹ شروع کرنے کے موقع پر امریکہ نے بھی روھنگیا مہاجرین کے لیے ساٹھ ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔

 

اس امداد سے کیمپوں میں بنیادی سہولیات، خوراک ، صاف پانی اور تعلیم و صحت وغیرہ کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ اگست ۲۰۱۷ سے برمی فوج اور شدت پسند بودھوں کی کارروائیوں کی وجہ سے ہزار روھنگیا مارے گیے ہیں اور لاکھوں لوگ جان بچانے کے لیے ہجرت پر مجبور کیے گیے ۔

 

اس سے پہلے اقوام متحدہ کا ادارہ نسل کشی کے حوالے سے برما کی فوج کو دنیا کو بدترین فوج قرار دے چکا ہے./

3790671

 

نظرات بینندگان
captcha