ملایشیاء؛ آن لائن قرآن فروخت کرنے پر انتباہ

IQNA

ملایشیاء؛ آن لائن قرآن فروخت کرنے پر انتباہ

7:06 - February 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3505753
بین الاقوامی گروپ- حکومتی اجازت کے بغیر فروخت پر جیل جانا پڑے گا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی thesundaily؛ کے مطابق ملایشیاء کی وزارت داخلہ نے آن لاین قرآن فروخت کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

 

وزارت داخلہ کی نظارتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آن لاین فروخت ہونے والے اکثر نسخے ایک ھمسایہ ملک سے درآمد کیا جاتا ہے جو زیادہ معیاری نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: درآمد ہونے والے قانون غیر قانونی ہے جسپر نظارت نہیں کی جاتی. ملایشیاء میں رسمی طور پر سعودی طرز پر «رسم‌الخط عثمانی» (خط عثمان طه) نسخہ شایع کیا جاتا ہے جبکہ درآمد ہونے والے نسخے اس سے مختلف ہیں۔

 

کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر آن لاین فروخت جرم شمار ہوگا اور بیس ہزار رینگٹ نقد جرمانے کے علاوہ پانچ سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔/

3790779

نظرات بینندگان
captcha