داعش کے زیر تسلط آخری علاقے میں شامیوں کی واپسی

IQNA

داعش کے زیر تسلط آخری علاقے میں شامیوں کی واپسی

7:51 - February 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3505767
بین الاقوامی گروپ- شامی ڈیموکریٹک فورس کے مطابق شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کنٹینرز تیار ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے euronews کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورس " قسد" نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے زیر تسلط آخری علاقے میں شامی مہاجرین کی واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔

 

«قسد» کے مطابق دیرالزور کے گاوں باغوز سے عوام کے انخلا کا سے داعش کے زیرتسلط علاقے کی واپسی یقینی بنائی جارہی ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق باغوز گاوں کے اطراف میں درجنوں کنٹینرز علاقے میں جاتے ہویے دیکھے گیے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں حالات انتہائی سنگین ہیں اور محاصرے میں گھیرے ہویے دہشت گرد عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔

ان علاقوں میں قایم مہاجرکیمپوں میں بھی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث صورتحال ابتر ہے۔/

3791728

نظرات بینندگان
captcha