افغانستان کے ساتھ تعلقات بگاڑنے والوں کو انتباہ

IQNA

افغانستان کے ساتھ تعلقات بگاڑنے والوں کو انتباہ

10:22 - April 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511673
تہران(ایکنا) ایران اور افغانستان کے عوام و عہدیدار زیادہ محتاط رہیں: خطیب زادہ

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران و افغانستان کی قوموں کے مابین گہرے تاریخی تعلقات اور ایران کی طرف سے کئی دہائیوں سے افغان عوام کی ایران میں محترمانہ میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کا برا چاہنے والوں کو انتباہ دیا۔

 

پیر کے روز دونوں ملکوں کے تعلقات کے دشمن کچھ عناصر نے کابل میں ایرانی سفارت خانے اور ہرات میں ایرانی قونصل خانے پر پتھراو کیا۔

 

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سفارتی جگہوں کی حفاظت، افغان انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کابل میں ایران کے سفارت خانے اور ہرات سمیت دوسرے افغان شہروں میں ایرانی قونصل خانوں کو تحفظ فراہم ہونے اور ان قونصل خانوں کی پر امن ماحول میں سرگرمیوں کے جاری رہنے کے لئے ضروری ضمانت کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے ایسی کلیپس اور بیانوں کے شائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جس کا ہدف ایرانوفوبیا یا افغانوفوبیا کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کے جذبات کو بھڑکانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں دونوں ملکوں کے عہدیداروں اور عوام کو پہلے سے زیادہ محتاط رہنےکی ضرورت ہے۔ 

 

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور قونصل خانے کے عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha