داعش نے أفغانستان کی شیعہ مسجد میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش نے أفغانستان کی شیعہ مسجد میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

7:20 - October 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3515110
ایکنا کابل: داعش نے ایک ویڈیو میں شمالی أفغانستان میں ہونے والے دھماکے کی قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق رشیا الیوم نیوز کے مطابق تکفیری تنظیم داعش نے ایک پیغام میں أفغانستان کی مسجد میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ٹیلی گرام چینل پر اس پیغام کو رکھا گیا ہے جسمیں بغلان میں خؤدکش حملے کی ذمہ داری قبول کی گیی ہے۔

بغلان صوبے کے حکام کے مطابق مسجد  امام زمان(عج) میں خودکش حملہ کیا گیا جو پلغمری میں واقع ہے۔

 

مقامی حکام کے مطابق اس خودکش حملے میں کم از کم تیس نمازی شھید اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے ہیں تاہم سرکاری زرائع سات شہادتوں کو کنفرم کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ مسجد کے محراب کے قریب ہوا ہے۔

بعض زرایع کے مطابق دھماکہ خودکش نہ تھا اور بم نصب کیا گیا تھا تاہم بعض دیگر زرائع حملے کو خودکش قرار دیتا ہے۔/

 

4175112

نظرات بینندگان
captcha