سوئیڈن میں دوبارہ توہین قرآن+ ویڈیو

IQNA

سوئیڈن میں دوبارہ توہین قرآن+ ویڈیو

17:44 - April 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516292
ایکنا: خاتون جو خود کو « صلیبی خاتون» کہتی ہے انہوں نے صلیب اٹھا کرقرآن کریم کو آگ لگا دی۔

ایکنا نیوز- سویڈش انفارمیشن سینٹر کے مطابق سویڈن کی ایک خاتون جو جیڈ سینڈ برگ چرچ کی پادری ہیں، نے اسٹاک ہوم کے ضلع سکرہولمین میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا، اس علاقے میں پہلے بھی قرآن کی بے حرمتی ہو چکی ہے۔

 

اس جارحانہ کارروائی کے بعد سٹاک ہوم سے درجنوں لوگ اس علاقے میں قرآن جلانے کے خلاف احتجاج میں جمع ہوئے اور قرآن جلانے کے حامیوں کے خلاف اور نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔

 

اس سویڈش خاتون نے قرآن کو جلاتے ہوئے کہا: میں نے سویڈن کی اسلامائزیشن دیکھی ہے اور ہم یہ مسئلہ برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ اسلام پسند کس طرح تمام محاذوں پر پھیل گئے۔ سیکورٹی گارڈز، کلینرز اور ٹرانسپورٹ ورکرز سے لے کر سیاسی سطح تک اسلام پسند سویڈن میں گھس رہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا: چونکہ میں یسوع مسیح پر ایمان رکھتی ہوں اور میں عیسائیت اور بائبل کو اپنا رہنما سمجھتی ہوں، اس لیے میرا یقین ہے کہ بائبل اور عیسائیت کو سویڈن، شمالی ممالک اور یورپ میں نافذ کیا جانا چاہیے۔ اسلام، اس کی مساجد اور اس مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی سویڈن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

 

جمعہ کے روز قرآن کو نذر آتش کرنے سے قبل شارہولمین ریجن کے ایک سکول کے ڈائریکٹر نے طلباء کے والدین کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو مظاہروں سے دور رکھیں۔ اس کے علاوہ، گھر سے باہر طلباء کی موجودگی ممنوع تھی اور ان مظاہروں کے قریب بچوں اور ملازمین کی موجودگی کو روکنے کے لیے تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4212494

نظرات بینندگان
captcha