روھنگیا خلیج بنگال کے جزیرہ پر منتقل ہونے کے لیے تیار

IQNA

روھنگیا خلیج بنگال کے جزیرہ پر منتقل ہونے کے لیے تیار

10:24 - October 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506766
بین الاقوامی گروپ- روھنگیا پناہ گزینوں نے بنگلہ دیش سے خلیج بنگال کے جزیرے پر منتقل ہونے کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بوابہ الاھرام کے مطابق ہزاروں روھنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیشی کیمپوں سے خلیج بنگال کے جزیرے پر منتقل ہونے کے لیے آمادگی ظاہر کردی ۔

 

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے بنگلہ دیشی کیمپوں پر دباو میں کمی آئے گی جہاں دس لاکھ کے لگ بھگ مہاجرین آباد ہیں۔

ان افراد کو بنگلہ دیش سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ایک جزیرے میں منتقل کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جو ہمیشہ سیلاب کی زد پر رہا ہے۔

انسان حقوق کی تنظیموں کے مطابق موسم سرما میں یہ جزیرہ سیلاب کو بوجھ برداشت نہیں کرسکے گا۔

روھنگیا مسلمان ان تمام تر مشکلات کے باوجود اس خطرناک جزیرے پر متنقل ہونے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ان پناہ گزین کیمپوں میں شدید رش کی وجہ سے انکو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۷ کو بودھ فوج اور بودھ شدت پسندوں کے حملوں میں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا جسمیں ہزاروں لوگ قتل کیے گیے اور لاکھوں دیگر جان بچانے کے لیے ہجرت پر مجبور ہوئے۔/

3851229

 

نظرات بینندگان
captcha