کرغیزستان میں «بهار قرآن» قرآنی مقابلوں کا آغاز + تعارفی ویڈیو

IQNA

کرغیزستان میں «بهار قرآن» قرآنی مقابلوں کا آغاز + تعارفی ویڈیو

7:00 - September 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510302
تہران(ایکنا) پہلا «بهار قرآن» قرآنی مقابلوں میں ملک بھر سے ۲۷ حفاظ کرام شریک ہیں۔

قرآنی مقابلوں کے انچارج «محمدیار قربان بیگ‌اف» نے «بهار قرآن» قرآنی مقابلوں کے حوالے سے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: مذکورہ مقابلہ کرغیزستان کے مسلم امور کے ادارے کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں ایگریکلچرل مرکز  «بای دهقان» کی معاونت بھی شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ مقابلہ سال ۲۰۲۰ میں منعقد کیا جانا تھا تاہم کورونا بحران کی وجہ سے مجبورا اب منعقد کیا گیا ہے جو حفظ کے شعبے میں ہے اور اس وقت مرکزی مسجد بازار «قورغان» میں جاری ہے۔

 

محمدیار قربان بیگ‌اف کا مزید کہنا تھا: مقابلے ۲۴ سے پچیس ستمبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئے۔

انکا کا کہنا تھا: ۲۷ حفاظ کرام ملک کے مختلف شہروں سے اس مقابلے میں شریک تھے جہاں حفظ ۱۰ پارے، ۲۰ اور تیس پارے شامل تھے۔

قربان بیگ کا کہنا تھا: انعامات کے لیے ایک ملین صوم(۱۲ هزار ڈالر) اور دو عمرہ ٹکٹ رکھا گیا ہے جبکہ اساتذہ کے لیے خصوصی انعامات مقرر کیے گیے ہیں۔

 

کرغیزستان میں قرآنی مقابلوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا: قرآنی تعلیمات کو عام کرانا، جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انکو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرانا اہداف مقابلہ میں شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا : ہم نے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں ازبکستان، قزاقستان، ترکی، یمن اور مصر سے کافی قرآنی ایکٹویسٹوں کی دعوت دی ہے اور اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے نمایندوں کو بھی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے ارسال ہوچکے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4000055

نظرات بینندگان
captcha