انڈیا میں مساجد کو نقصان پہنچانے کی شدید پاکستانی مذمت

IQNA

انڈیا میں مساجد کو نقصان پہنچانے کی شدید پاکستانی مذمت

8:26 - October 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3510541
تہران(ایکنا) پاکستان نے مساجد اور عبادت گاہوں کو انڈیا میں نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد انڈیا کی ریاست ٹریپورا میں ہندو شدت پسندوں کے ہاتھوں مساجد اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ٹریپورا میں حملوں کا سلسلہ گذشتہ ہفتے سے جاری ہے اور انڈیا کی حکومت نے کوئی قابل ذکر اقدام انجام نہیں دیا ہے۔

 

عاصم احمد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اقدامات کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق تنظیموں کی انجمن  (APCR) نے بیان میں کہا ہے کہ ٹریپورا میں کم از کم سولہ مساجد  کو ہندو شدت پسندوں نے جلا دیا ہے جبکہ مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بھی نذر آتش کرنے کی اطلاعات ہیں۔/


4009098

نظرات بینندگان
captcha