سید حسن نصرالله: مصطفی بدرالدین شهید کا راستہ مقاومت کا مینارہ ہے

IQNA

سید حسن نصرالله: مصطفی بدرالدین شهید کا راستہ مقاومت کا مینارہ ہے

9:02 - May 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3511896
تہران(ایکنا) حزب اللہ جنرل سیکریٹری «سید حسن نصر الله» نے شهادت مصطفی بدرالدین کی برسی پر خطاب میں کہا کہ شهید نے پوری زندگی صیھونی اور تکفیریوں سے جہاد میں بسر کی۔

ایکنا نیوز- العھد نیوز کے مطابق حزب اللہ جنرل سیکریٹری «سید حسن نصر الله» نے شهادت مصطفی بدرالدین کی شہادت کی برسی پر شہادت کو سعادت قرار دیتے ہوئے لبنانی عوام کی الیکشن میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی مزاحمتی کمانڈر سید مصطفی بدرالدین کی 6ویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا:▪️ "شہید بدرالدین ایک ذہین کمانڈر تھا جس نے شام میں صیہونی دشمن اور تکفیری گروہوں کے خلاف مختلف میدان جنگوں میں شرکت کی۔"

 

انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں لبنانی مزاحمت 1982 کے حملے کے فوراً بعد شروع ہوئی تھی۔" "شہید بدرالدین کا تعلق اس مزاحمتی نسل سے ہے جس نے اسرائیلی دشمن سے لڑنے کے لیے عرب سرکاری حمایت کا انتظار نہیں کیا۔"

 

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ "عرب سرکاری حکومت کبھی بھی لبنان کو صیہونی جارحیت سے محفوظ نہیں رکھ سکتی کیونکہ وہ اس وقت ناکام رہی جب وہ طاقتور اور متحد تھی۔"

 

حزب اللہ کے رہنما نے کہا، "لبنانی ریاست بھی 1982 میں قوم کو صیہونی حملے سے بچانے میں ناکام رہی؛ حتیٰ کہ اس نے 17 مئی کو دشمن کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر دستخط کیے،"

 

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی حفاظت اور اس کے تشخص اور تحفظ کے لیے سب سے پرعزم جماعت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عرب دنیا کبھی بھی لبنان کو صیہونی جارحیت سے نہیں بچا سکتی اور مقاومت اس بات کو جان چکی ہے اور جو لوگ سازش سے کام لے رہا ہے انکو ذلت کا سامنا کرنا ہوگا۔/

4058399

نظرات بینندگان
captcha