سلام فرماندہ کی مقبولیت کی وجہ

IQNA

سلام فرماندہ کی مقبولیت کی وجہ

8:37 - June 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511986
سلام فرماندہ جو بچوں کی دنیا کا مقول ترین ترانہ بنتا جارہا ہے اس میں روحانیت اور امام عصر سے عشق کا اظھار کیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز - سوشل میڈیا پر وائرل کلیپ جسمیں ایرانی ترانہ "سلام فرماندہ" یعنی سلام کمانڈر پڑھا جاتا ہے اس وقت بچوں کی دنیا کا معروف ترین ترانہ بن چکا ہے اور بہت ساری وجوہات اور عوامل ہیں جن کی وجہ سے سلام فرماندہ (سلام کمانڈر)کا ترانہ برق رفتاری سے زبان زد عام ہوا
دراصل یہ صرف ایک ترانہ یا دلکش موسیقی والفاظ کا راگ نہیں ہے۔
یہ وہ ترانہ ہے جسے بڑی نفاست کے ساتھ چنیدہ تہوں میں موجود دلنشین الفاظ کی بندش دی گئی ہے
اور فارس کی مخصوص لَے اورملائم موسیقی کی ترکیب کا میٹھا پن نے اسے چارچاند لگایاہے
بلا شک اس ترانے میں روحانی سکون کی خوشبو،کمال کا والہانہ پن محسوس کیا جاسکتا ہے
فارس کی زمین،عرفان صوفیت، فلسفہ اور حُسن کی سرزمین ہے۔ شاعری، ادب اور موسیقی کی سرزمین ہے۔

 

سلام فرماندہ کی مقبولیت کی وجہ

بچوں کی سُریلی آوازاوربچپن کی پاکیزگی سے ابھرتا مہدوی ترانہ سلام کمانڈراس وقت زبان زدعام ہے اور گلی گلی اسے گُنگنایا جارہا ہے ۔
اس ترانے کو ان بچوں نے گایا جو اسلامی انقلاب کی خوبصورتی کی علامت ہیں وہی خوبصورتی جس کوسامراج چھپانے کی کوشش کرتاہے تاکہ ہمارے خطے کے کنڈرگارٹنز تک نہ پہنچے ۔


امام مہدی عج سے عقیدت کے اظہار اور وعدے کی تجدید اِن معصوم زبانوں سے یقینا خودان معصوم دلوں کی معرفت،والہانہ پن اور عشق کے باعث ہے۔

سلام فرماندہ کی مقبولیت کی وجہ


بُلبُل کی چہک جیسی دلنشیں آوازوں کے ساتھ بچپن کی فطری خوبصورتی اورپاک دل سے اُبھرتے جذبات ترانے کی موسیقی اوربے تکلف عاشقانہ پن ایک ایسے حقیقی حُسن وجمال کا سماں دیتا ہے جو جمال منتظرعج سے براہ راست تعلق پیدا کرتا ہے
جمالِ عزت و شرافت ،حُسن کرامت وبصیرت،جمال رہبری اور قیادت، جمال عصر غیبت اور عصر ولایت۔۔۔
ایک ایک لفظ اس بات کا ترجمان ہے کہ یہ سرزمین صرف کارخانوں،میزائلوں،ایٹمی پلانٹوں کی سرزمین نہیں،
یہ سرمین صرف عسکری ،سیاسی مزاحمت کی سرزمین نہیں بلکہ یہ سرزمین ظلمت کے مقابل نور کی سرزمین ہے،
جہالت کے مقابل علم و معرفت کی سرزمین ہے۔


مادیات کے مقابل روحانیات کی ،گمراہ فن و آرٹ کے مقابلے میں،بصیرت کا فن اور آرٹ، نفرت کے مقابلے میں محبت اور پیار کا گہواراہ ہے ۔
اس سرزمین کو حق حاصل ہے کہ دنیا کی قیادت سنبھالے تاکہ انسان اپنی فطرت کی جانب لوٹ آئے، قدرتی نظام پوری رعنائیوں کے ساتھ جلوہ نما ہو۔۔

قابل ذکر ہے کہ سلام فرماندہ ترانہ اس وقت ایران کے علاوہ ترکی، پاکستان، لبنان سمیت کئی دیگر ممالک میں پڑھا جاچکا ہے اور مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ ہورہا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha