پاکستان ایران میں دوستی اور تعلقات بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ تقی زادہ

IQNA

پاکستان ایران میں دوستی اور تعلقات بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ تقی زادہ

10:18 - June 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512103
پاکستان- ایران تعلقات میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جلد میڈیا نمایندوں کے ساتھ نشست منعقد کی جایے گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی سید حسین تقی زادہ واقفی نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے صحافتی روابطہ کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے ایران اور پاکستان کے عوام میں ذہنی ہم آہنگی خطے میں محبت بھائی چارے کا مظہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنیوالے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے۔موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس۔میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاک ایران دوستی خطے میں امن استحکام اور ترقی کاظہر ہے دونوں مملک میں ثقافتی تعلیمی سمیت بہت سے شعبہ ہائے زندگی میں مشترکہ کاوشیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ہماری خواہش ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح صحافتی شعبے میں بھی تعلقات کے فروغ پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دونوں مملک کے صحافی نہ صرف پاک ایران دورے کریں بلکہ پاک ایران تعلاقات کی مضبوطی اور اس سے حاصل ہونےوالے ثمرات کو بھی قلمبند کر سکیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ خانہ فرھنگ سربراہ سے ملاقات کرنے والوں میں مختلف نیو ز ایجنسوں کے سربراہوں اور پریس کلب عہدہ داروں کے علاوہ اخبارات اور دیگر ٹی وی چینلز کے نمایندے شامل تھے۔/

 

پاکستان ایران میں دوستی اور تعلقات بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ تقی زادہ

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت طرز صحافت دونوں مملک کے لئے سود مند ثابت ہورہی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم اس شعبے سے منسلک افراد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھے۔/

نظرات بینندگان
captcha