نسل پرستی کی کھلی مخالفت

IQNA

قرآن کیا کہتا ہے / 14

نسل پرستی کی کھلی مخالفت

7:39 - June 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512189
مرد و عورت کی ذات میں مساوات اور نسل میں فرق اصلی ہے جو قرآن کریم میں واضح طور پر بیان ہوا ہے۔

ایکنا نیوز- تعصب و تمیز رنگ و نسل مختلف اقوام میں موجود ہیں جنکی جڑین پرانی ہیں۔ افراد و اقوام میں فرق ایک قدرتی مسئلہ ہے تاہم مشکل وہاں پیدا ہوتی ہے جو ان فرق کو لیکر کچھ کو قابل قدر اور کچھ کو کم اہمیت پیش کی جائے۔

یہ غلط تصور جس کی ایک مصداق نسل پرستی ہے بہت سے جنگوں کا باعث بنی ہے۔ قرآن کریم اس مسئلے سے لاتعلق نہیں اور قرآن ان  فرق کی موجودگی کو قدرتی قرار دیکر اس کو قدر قرار دینے کی مخالفت کرتا ہے اور حقیقی ویلیوز کی نشاندہی کرتا ہے۔

قرآن کہتا ہے: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ؛ اے لوگو! ہم نے تمھیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمھیں مختلف قبیلوں اور اقوام میں قرار دیا تاکہ پہچانے جاو، یقینا تم میں سے خدا کے نزدیک بہتر وہ ہے جو پرہیزکار ہے اور خدا جاننے والا اور دانا ہے.»(حجرات، 13)

اس آیت میں تین اہم نکات بیان کیا گیا ہے: مرد و عورت میں اصل مساوات، انسانوں میں قدرتی فرق اور یہ کہ برتری کا معیار تقوی ہے البتہ دیگر آیات میں علم، ماضی، امانت داری، توانائی اور ہجرت کی بات بھی کی گیی ہے۔

تفسیر نمونه اس آیت کے بارے میں یوں رقمطراز ہے: انسانوں کی خلقت ایک «آدم» و «حوّا» سے ہے، لہذا ایکدوسرے پر برتری جتانا بے معنی ہے اور قوم و قبیلہ صرف نظم امور کے لیے ہے۔

تفسیر نور میں اس بارے میں کہا گیا ہے:

1- مرد یا عورت ہونا، یا فلاں قبیلہ و قوم سے ہونا باعث فخر نہیں یہ خدا کا کام ہے «خلقنا، جعلنا»

2- شكل و رنگ میں فرق شناخت کے لیے ہے نہ کہ فخر فروشی کے لئے. «لِتَعارَفُوا»

3- كرامت یا برتری عوام کے لیے عارضی ہے اصل کرامت خدا کے لیے ہونا اہم ہے. «أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ»

4- قرآن تمام نسلی، قومی ، جغرافیائی، اقتصادى، ثقافتی، اجتماعی یا دیگر فخر فروشی کے عنوانات کو فضول قرار دیتا ہے اور معیار صرف تقوی ہے. «إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقاكُمْ»

5- برتری طلبی انسانی فطرت میں ہے اور اسلام نے اس کے لیے معیار تقوی کو قرار دیا ہے. «إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقاكُمْ»

6-  تقوا اور پرہیز کاری دکھاوے کے لیے نہ ہو کیونکہ خدا سب کچھ جانتا ہے. «عَلِيمٌ خَبِيرٌ»

 

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha