قرآنی آرٹ نمائش «ضحی» یونیورسٹی قرآنی ادارے کے تعاون سے اتوار کو امام علی (ع)اسلامک آرٹ گیلری میں شروع ہوئی ہے جس کی افتتاحی تقریب میں سابق ایرانی وزیر ثقافت احمد مسجد جامعی شریک تھے۔
ایکنا: قرآنی فنون کی نمائش "ضحی" میں نوجوان فنکاروں اور طلبہ کے منتخب فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جو سورۂ ضحی پر تدبر اور امید کے مفاہیم کی فنّی تعبیرات کو ناظرین کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
ایکنا: ملکی قرآنی ثقافتی ترقی کونسل کے سربراہ نے بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایکنا قرآنی تبیین کی تحریک کا عَلَم بردار ہے۔