ایکنا: مصر کے صوبے کفر الشیخ میں قاریانِ مصر کی یونین کے سربراہ نے ملک کے ممتاز قرآنی استاد شیخ محمد یونس الغلبان کو قرآن کی خدمت میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایکنا: ملائیشیاء نے قرآن کریم کی طباعت کے درست اور مستند ہونے کی نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا استعمال شروع کردیا ہے۔
ایکنا: جاپانی خاتون مبلغِ اسلام نے کہا: قرآن کے احکامات ایک طبیب کے نسخے کی مانند ہیں جنہوں نے مجھے اُن بیماریوں سے شفا دی جن کا علاج برسوں تک نہ تو ڈاکٹروں سے ممکن ہوا اور نہ مشیروں سے۔
ایکنا: سری لنکا کے مسلم اراکینِ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمل زبان میں قرآن کے تراجم، جنہیں کسٹم حکام نے ضبط کر رکھا ہے، فوری طور پر رہائی دی جائے۔
ایکنا: عالمی حلال فوڈ کونسل کا دو روزہ اجلاس، جس میں دنیا بھر سے حلال صنعت کے ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہیں، فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہو رہا ہے۔
ایکنا: مسجدالحرام اور مسجدالنبیؐ کے امور کی عمومی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ربیعالثانی کے دوران حرمین میں زائرین اور نماز گزاروں کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 11 ہزار 901 تک پہنچ گئی۔