ایکنا رپورٹ؛ فلمی دنیا کی محرم و عزاداری سے غفلت

IQNA

ایکنا رپورٹ؛ فلمی دنیا کی محرم و عزاداری سے غفلت

8:56 - August 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510039
تہران(ایکنا) عزاداری، تعزیہ اور محرم تاریخی اور داستان کے حوالے سے جذابیت سے بھرپور ہے تاہم فلمسازوں کی اس سے غفلت لمحہ فکریہ ہے حالانکہ جاندار فلموں کے لیے اسمیں بے تحاشا مواد موجود ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  ہرسال محرم میں عزاداری امام حسین(ع) کی محافل دنیا بھر میں آب وتاب سے منعقد ہوتی ہے جو شیعہ دنیا کی اہم ترین پہچان ہے۔

 

عجیب یہ ہے کہ محرم صرف شیعہ اکثریتی ممالک میں نہیں منایا جاتا بلکہ جہاں کسی ملک میں تھوڑی تعداد میں شیعہ موجود ہو وہاں پر عزاداری ضرور ہوتی ہے، کوریڈ 19 کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود ان سالوں میں عزاداری ایس او پیز کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

 

محرم میں عاشورا اور پھر صفر کے مہینے میں چہلم امام مظلوم مسلمانوں کا عظیم ترین اجتماع شمار ہوتا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر میڈیا اس سے حوالے سے تجاہل عارفانہ سے کام لے رہا ہے۔

 

عاشورا کے ڈرمائی پروگرامز اور تقریبات کی مثال ہی لیجے اس حوالے سے ایرانی میِڈیا کے علاوہ دیگر ممالک کے اس پر کام صفر کے برابر ہے حالانکہ دیگر مذاہب کے معمولی ایونٹس کی بھی فلم بندی ہوچکی ہے اور بعض کو عالمی شہرت مل چکی ہے۔

 

عزاداری و تعزیه اور دیگر تقریبات کی جذابیت اور کشش کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جس سے فلمی دنیا کے ماہرین سالوں تک مواد حاصل کرسکتے ہیں تاہم کسی کی شاید توجہ ہی نہیں۔

 

تاہم آخری سالوں میں بعضی مغربی دنیا کے فلمساز چہلم امام کی عظمت سے متاثر ہوکر بعض فلم تیار کرچکے ہیں جنمیں سے بعض کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

ایکنا رپورٹ؛فلمی دنیا کی محرم و عزاداری سے غفلت

«سفر روحانی؛ چہلم» (Spiritual Journey - Arbaeen) اِلمار بایراموف (Elmar Bayramov) کی مختصر ڈکومنٹری فلم ہے جو ۲۰۱۳ کو بنائی گیی ہے۔

بایراموف نے اس پہلی فلم میں ۳۰۰ کیلومیٹر اربعین واک کی طرف توجہ مبذول کی ہے اور اس میں ہر طبقے کی شرکت پر وہ حیرت کا اظھار کرتے ہیں

 

(Ashura) نامی ایک فلم ہے جو ترکی میں بنائی گیی ہے جو کوکِن اِرگون (Köken Ergun) کی فلم ہے جسمیں وہ استنبول کے شیعوں کی عزاداری کی فلم بندی کرتے ہیں۔

 

ایک ڈکومنٹری «انگلش مین ان عراق؛ اربعین» (English Man in Iraq - The Arbaeen Walk)  ایک گورے کی داستان ہے مارٹن اس فلم میں عراق کے سفر اور اربعین واک کو پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

فلم  سال ۲۰۱۹ کو تیار کی گیی اور پیتالیس منٹ پر مبنی فلم یوٹیوب پر موجود ہے۔

 

ایک اور ڈکومنٹری فلم جو اربعین واک کے حوالے سے تیار کی گیی ہے «عقیدے کے ساتھ واک » (The  Walk of Allegiance)  ہے جو سال ۲۰۱۸ میں فرهان نقوی (Farhan Naqavi) کی تیار کردہ ہے۔

 

«عاشورا لندن میں؛ » (Ashura in London - A Non Muslim's Experience)  میں ایک غیر مسلم کا تجربہ ہے کو عاشورا ایونٹ کے حوالے سے تیارہ شدہ ہے اور وہ اس میں محرم کے دس دن کے تجربے کو پیش کرتا ہے۔

 

اس عظیم ترین ایونٹس اور تاریخی قیام و داستاں کے حوالے سے اس کم تعداد میں فلم و ڈکومنٹری کی مثال آٹے میں نمک کی ہے اور اس حوالے سے قیام امام عالی مقام کو تصویری یا فلمی شکل دینا اور جدید میڈیا کے زریعے سے اس کو نمایاں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔/

3988244

نظرات بینندگان
captcha