بھارت میں توہین رسول اللہ(ص) پر شیعہ سنی علما کی جانب سے پریس کانفرنس

IQNA

بھارت میں توہین رسول اللہ(ص) پر شیعہ سنی علما کی جانب سے پریس کانفرنس

9:25 - June 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512047
رسول گرامی اسلامی کی توہین اور اسرائیل تعلقات کی مذمت کے خلاف پریس کانفرنس آج پریس کلب کوئٹہ میں منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان کی جانب سے حضور سید الانبیاء رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی سے جہاں ڈیڑہ ارب مسلمانوں کے دل مجروح اور زخمی ہوئے ہیں وہاں دنیا کا ہر با ضمیر انسان اس شرمناک عمل کی مذمت کر رہا ہے۔

 

دوسری طرف وطن عزیز پاکستان میں فلسطینیوں اور قبلہ اول  کے دشمن غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے سازشیں زور پر ہیں اوربعض افراد کی جانب سے  دورہ اسرائیل کی اطلاعات پر عوام میں غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے۔

 

اس صورتحال میں اتوار  12  جون 2022 کو شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں اہم شیعہ سنی علما کی شرکت متوقع ہے جہاں توہین رسول گرامی اسلامی اور اسرائیل اقدامات کی مذمت اور ان سے ہر طرح کے تعلقات بارے خبردار کرنے کے حوالے سے علما اظھار خیال کریں گے۔/

نظرات بینندگان
captcha