مصری وزارت اوقاف مصر کی سال ۲۰۲۲ میں قرآنی سرگرمیاں تیز

IQNA

مصری وزارت اوقاف مصر کی سال ۲۰۲۲ میں قرآنی سرگرمیاں تیز

6:49 - December 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513370
ایکنا تھران- وزارت اوقاف مصر کے مطابق اس سال کم از کم 2864 قرآنی محافل خواتین اور بچوں کے لیے منعقد کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا- الیوم السابع نیوز کے مطابق مصری وزارت اوقاف کے بیان میں قرآنی سرگرمیوں میں تیزی کی خبر دی گیی ہے جس پر مصری عوام نے خوشی کا اظھار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق سرگرمیوں میں تبلیغی اور دیگر پروگرامز شامل ہیں۔

معروف مصری قرآء کی شرکت کے ساتھ قرآنی محافل، اور ختم قرآن تجوید کے ساتھ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

وزارت اوقاف مصر کے مطابق سال ۲۰۲۲،میں  ۲۸۶۴ قرآنی محفلیں ہوں گی، ۱۸ محافل قرائت معروف قرآء کے ساتھ، 36 محافل خؤاتین کے لیے اور 26 قرآء قرآنی خواتین کے لیے ور پانچ دیگر محافل تجربہ کار قرآء کے لیے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

بچوں کے لیے تدریس قرآن کا پروگرام بھی ہوگا جس میں چھ ہزار مساجد کو سرگرم کرنے کا پروگرام ہے جہاں مسجد کے اماموں کی مدد سے کلاسیں ہوں گی، مساجد میں دیگر ثقافتی پروگراموں کے علاوہ تفسیر، حدیث اور فقہ کی کلاسز کے علاوہ عربی زبان کی کلاسیں 122 مساجد میں ہوں گی۔

مساجد میں خؤاتین کے لیے وعظ کی کلاسز اور مختلف قرآنی مقابلوں کی تقریبات کا اہتمام ریڈیو مصر اور دیگر مصری ثقافتی و مذہبی اداروں کے تعاون سے کیا جارہا ہے تاکہ اسلامی اور قرآنی تعلیمات کو عام کرایا جاسکے۔/

 

4107324

نظرات بینندگان
captcha