بین الاقوامی مصری قرآنی مقابلوں کے انعامات میں اضافہ

IQNA

بین الاقوامی مصری قرآنی مقابلوں کے انعامات میں اضافہ

8:38 - April 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514177
ایکنا تھران: وزارت اوقاف مصر کے مطابق تیسویں بین الاقوامی مقابلے سال 2024 کے انعامات میں قابل قدر اضافہ کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی بوابه فیتو کے مطابق مصری وزارت اوقاف کے بیان میں کہا گیا ہے، سال ۱۴۴۵ هجری قمری ( ۲۰۲۴ م) کے مقابلوں میں حفظ قرآن کریم، تلاوت، ترتیل اور تفسیر شامل ہے۔

بیان کے مطابق اگلے سال کے مقابلوں میں تین ملین مصری پونڈ کا اضافہ کیا جارہا ہے جو تقریبا ننانوے ہزار امریکی ڈالر بنتا ہے۔

پہلا شعبہ: حفظ قرآن کریم بمع لحن و تفسیر اور قرآن فھمی کا مقابلہ جسمیں عام لوگ شریک ہوں گے جو امامان مساجد، وعاظ میں شامل نہ ہو اور جنکی عمریں ۳۵ سال سے زیادہ نہ ہوں۔ اس شعبے میں پہلا انعام  ۳۰۰۰۰۰ مصری پونڈ ( ۹۹۰۰ امریکی ڈالر)،  دوم ۲۵۰ هزار پونڈ  اور تیسری پوزیشن ۲۰۰ هزار پونڈ مقرر کیا گیا ہے۔

دوسرا شعبہ:  حفظ قرآن کریم وحسن قرائت غیر عرب زبانوں کے لیے جن کی عمریں ۳۰ سال سے زیادہ نہ ہو۔

نوجوانوں کا شعبہ: حفظ قرآن کریم ، بمع ترجمہ و تفسیر سوره یوسف جن کی عمر ۱۲ سال سے کم ہو۔ اس شعبے میں ۲۰۰ هزار مصری پونڈ انعام رکھا گیا ہے۔

شعبہ چھارم: حفظ قرآن كريم بمع ​​قرائت و تفسير اور درک مفاہیم، جس میں ائمه مساجد، وعاظ، جن کی عمریں۴۰ سال سے زیادہ نہ ہوں. اس شعبے میں، ۳۰۰ هزار اور ۲۵۰ هزار  مصری پونڈ انعام رکھا گیا ہے۔


پانچویں حصے میں قرآن کے طلبگار (حفظ قرآن اور درک معانی) جنکی عمریں ۳۰ سال سے کم تر ہو۔ اس میں ۲۰۰ هزار مصری پونڈ انعام ہوگا۔

چھٹا شعبہ: حفظ قرآن کریم درک معانی کے ساتھ فیملی والوں کے لیے جن کی تعداد تین افراد سے کم نہ ہو اور اس میں کامیاب فیملی کو 400 مصری پونڈ انعام رکھا گیا ہے۔

اسی طرح بعض حوصلہ افزائی کے انعامات جنمیں ۱۵۰ هزار مصری پونڈ ہے الگ سے مقرر کیا گیا ہے۔

تمام خواتین اور مردوں کے لیے مقابلے میں شرکت آزاد ہے بشرطیکہ انہوں نے گذشتہ مقابلوں میں شرکت نہ کی ہو۔/

 

4136067

نظرات بینندگان
captcha