مومنین میں وحدت و یکجہتی

IQNA

قرآن کہتا ہے / 50

مومنین میں وحدت و یکجہتی

9:10 - May 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514275
مختلف نظریے اور افکار بعض اوقات اہل ایمان میں جدائی ڈالتے ہیں تاہم قرآن خاص راستوں سے سب کو وحدت کی طرف دعوت دیتا ہے۔

ایکنا نیوز-وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ؛

اور سب ملکر ( قرآن و اسلام اور دیگر امور کے زریعے) خدا کی رسی پکڑو، اور متفرق مت ہوجانا! اور خدا کی نعمت یاد کرو، جب تم آپس میں ایکدوسرے کے دشمن تھے، اور اس نے تمھارے دل میں الفت ڈال دی  اور اس کی وجہ سے تم ایکدوسرے کے بھائی بنیں! اور تم آگ کے کنویں کے قریب تھے، خدا نے تمھیں نجات دی؛ اس طرح سے خدا نے نشانیاں دکھا دی، شايد هدايت پا جاو. (آل عمران، ۱۰۳).

«خدا کی رسی» خدا سے نزدیکی کا وسیلہ ہے چاہے یہ اسلام ہو یا قرآن، اہل بیت مراد ہو یا ذات رسول گرامی اسلام۔

اس آیت میں اتحاد و وحدت کو خدا کی عظیم نعمت قرار دی گیی ہے اور سب کو فکر کی دعوت دی گیی ہے۔

یہاں پر مومنین کے قلوب میں الفت و محبت کو اپنی جانب نسبت دی گیی ہے: «خدا نے تمھارے دلوں میں الفت ڈال دی» اس میں ایک عظیم اجتماعی نعمت کی طرف اشارہ ہے جو ایک معجزے سے کم نہیں۔

نکات

دلوں میں الفت ڈالنا صرف خدا کا کام ہے. «فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ» قرآن میں رسول گرامی سے خطاب ہوتا ہے: «لَوْ أَنْفَقْتَ ما فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً ما أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ»(انفال، 63) اگر تم زمین کے سارے سرمایے خرچ کرتے تو ان کے دلوں میں الفت نہ ڈال سکتے۔

تفرقہ عذب الھی کے برابر شمار کیا گیا ہے، اسی طرح اسلام میں محبت و وحدت کی ایجاد کے لیے جھوٹ تک کو جایز قرار دیا گیا ہے اور جس سچ سے تفرقہ پڑے اسلام میں حرام کہا گیا ہے۔

 

پیغامات

1- وحدت اور تفرقہ سے دوری ایک الھی ذمہ داری ہے. «وَ اعْتَصِمُوا»

2-  وحدت کا محود دین یا مذہب ہے، نہ کہ نسل، زبان، قومیت و .... «بِحَبْلِ اللَّهِ»

3- اسلام کی برکتوں اور نعمتوں سے غافل نہیں ہونا چاہیے. «إِذْ كُنْتُمْ أَعْداءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ»

4- وحدت، بھائی چارے کی عامل ہے. «فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْواناً»

5- اتّحاد، عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے. «فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ»

6- تفرقه اور دشمنی آگ کا کنواں ہے. «شَفا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ»

7- خدا کی نعمتیں اس کی نشانیاں ہیں. «وَ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ ... يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آياتِهِ»

8- خدا کی نعمتوں کی یاد دہانی عشق و ہدایت کا سبب بن سکتی ہے. «وَ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ ... لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ»

 

نظرات بینندگان
captcha