مسجدالحرام و مسجدالنبی میں حفظ کلاسز

IQNA

مسجدالحرام و مسجدالنبی میں حفظ کلاسز

5:12 - September 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514937
ایکنا سعودی: متولی حرمین شریفین عبدالرحمن السدیس، نے حرمین میں حفظ کلاسز بالخصوص اسپشل افراد کے لیے منعقد کرانے پر تاکید کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوطن نیوز کے مطابق متولی مسجد الحرام و مسجد النبی عبدالرحمن السدیس نے حفظ قرآن کو مزید بہتر بنانے پر تاکید کی ہے ۔

السدیس نے حفظ اساتذہ سے گفتگو میں حفظ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آن لائن قرآن کلاسز کے اجرا کو بہتر بنایا جائے۔

 

انہوں نے حرمین میں قرانی محافل کو بہترین بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی محافل حرمین کی زینت ہیں اور زائرین کی قرآنی خدمت ایک باعث فخر اقدام ہے۔

 

السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا ضروری ہے اور اس حوالے سے ورکشاپس کا اہتمام ضروری ہے اور ایسی محافل کو ان أمور میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی کا کہنا تھا کہ دونوں مساجد میں شب و روز سرگرمی جاری ہے جہاں قرآن اور اہل قرآن کی خدمت اور زائرین کو سہولیات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔/

 

4168416

 

نظرات بینندگان
captcha