مزاحمتی بلاک مزید «نکبہ» کی اجازت نہیں دے گا

IQNA

لبنانی تجزیہ کار؛

مزاحمتی بلاک مزید «نکبہ» کی اجازت نہیں دے گا

5:05 - October 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515197
ایکنا بیروت: مزاحمت اور فسطینی بیدار ہوچکے ہیں اور اتنے مظالم کے بعد مزید کسی نکبت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکنا نیوز- طوفان الاقصی کے چار ہفتے گزر ہوچکے ہیں اور اسرائیل کا وحشیانہ حملہ جاری ہے جس کا کوئی مقصد تجزیہ کاروں کو نظر نہیں آتا۔

 لبنان کے سیاسی أمور کے تجزیہ کارطلال عتریسی، کے مطابق اسرائیل اندھا دھند بیگناہ عوام، مساجد اور اسکول و ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور وہ امت مسلمہ کے اعتراضات کو کئی اہمیت دینے کے قایل نہیں۔

 

حماس، کی مقبولیت میں کمی اسرائیل کا ٹارگٹ

  طلال عتریسی کے مطابق اسرائیل اس شدید بم باری اور قتل عام سے حماس کے کارنامے کا بدلہ عوام سے لے رہا ہے تاکہ انکو مجبور کرسکے کہ وہ غزہ چھوڑ کر دور دراز کے علاقوں جیسے صحرائے سینا وغیرہ میں چلے جائے تاکہ حماس سے دور رہیں۔

مساجد و کلیسا کی تباہی کا ہدف

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں مساجد اور کلیساوں کو یکساں تباہ کررہا ہے اور انکے لیے مقدس مقامات چاہے مسجد ہو یا کلیسا کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انکا آئیڈیالوجی یہی ہے کہ غیر یہودی چاہے کوئی بھی ہو انکو ختم کرو چاہے درخت ہو یا پتھر، ہر چیز مٹا کر نابود کردو۔

 

فلسطینی مزید نکبہ کی اجازت نہیں دے گا

لبنانی تجزیہ کا رنے خان یونس میں ٹینٹوں اور کیمپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شمال سے جنوب کی طرف لوگوں کی ہجرت اور ٹینٹوں کا قیام سال 1948 کی یاد تازہ کرتا ہے تاہم یہ مزید تکبہ کی اجازت نہیں دیں سکتا، لوگوں کو وہ نحوست اب تک خوب یاد ہے اور فلسطینی عوام اور مجاہدین بیدار ہیں اور وہ پوری طاقت سے اس کے خلاف قیام کرچکا ہے۔

انکا کہنا تھا: اگراسرائیل اس جنگ میں جیت بھی جاتا ہے اور ایک مزید نکبہ پیدا ہوگا تاہم اب تک شدید بم باری کے باوجود یہ چیز نہیں ہوسکی ہے اور دوسری بات آج اسرائیل اس پوزیشن میں نہیں جو سال 1948 میں تھا جسمیں جو وہ چاہتا کرلیتا  اور پوری دنیا کے میڈیا اسکا دفاع کرتا، لہذا ایک اور نکبہ ممکن نہیں آج مزاحمتی بلاک طاقت کے ساتھ اس کے مقابلے کھڑا ہے۔/

 

4177758
 

نظرات بینندگان
captcha