مصر؛ ۶۰۰۰ ہزار قرآنی نسخے مصری مساجد میں تقسیم

IQNA

مصر؛ ۶۰۰۰ ہزار قرآنی نسخے مصری مساجد میں تقسیم

5:22 - December 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3515420
ایکنا قاہرہ: وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے درست قرآت کے لیے مصری مساجد کی قرآنی محافل میں چھ ہزار قرآنی نسخے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الوطن کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں چھ ہزار قرآنی نسخے مصری مساجد کی قرآنی محافل میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 

ادارہ اوقاف مصر کے اعلان میں کہا گیا ہے: اس اقدام کا مقصد شرکاء قرآن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو جوانی میں درست تلاوت کرنا چاہتے ہیں۔

 

وزارت اوقاف مصر کی جانب سے گذشتہ جمعرات سے " قرآت درست کیجیے" مہم شروع کی گیی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق قرآنی محافل مغرب کے بعد مساجد میں منعقد ہوں گی اور اس کا آغاز مسجد سیدہ نفیسہ سے کیا گیا ہے۔

 

وزارت اوقاف مصر کا کہنا تھا: اس پروگرام کے زریعے سے کوشش کی جایے گی کہ جو تلاوت کے شوقین ہیں انکو درست قرآت سیکھائی جائے۔

اس پروگرام میں مساجد کے ائمہ جماعات اور سنئیر قراء ہر رات ایک حزب کی تلاوت کرتے ہیں اور حاضرین انکے ساتھ تلاوت کرتے ہیں۔/

 

4185524

نظرات بینندگان
captcha