سوره «صافات»؛ توحید کے منکروں کے برابر صف آرائی

IQNA

قرآنی سورے/ 37

سوره «صافات»؛ توحید کے منکروں کے برابر صف آرائی

7:58 - October 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512951
ایکنا تھران- تاریخ میں مختلف انداز میں منکرین خدا ظاہر ہوتے رہے جن پر عذاب نازل ہوا مگر کچھ کو فرصت دی گیی تاہم ناگوار انجام انکا منتظر ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا سینتیسواں سورہ «صافات» ہے جس میں  182 آیات ہیں اور یہ قرآن کے 23 ویں پارے میں ہے ۔ سورہ صافات مکی سورہ ہے جو ترتیب نزول کے حوالے چھپنواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

صفات کا معنی ان لوگوں کے ہیں جو صف در صف کھڑے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس سے مراد فرشوں یو مومنین کی صف ہے، سورہ کے ابتدا میں صافات کا لفظ آنے کی وجہ سے اسکو سورہ صافات کہا جاتا ہے۔

 

اس سورہ میں توحید، مشرکین کے عقیدے کی نفی پر تاکید ہے اور اس حوالے سے دلائل پیش کیے گیے ہیں اور مخالفین کو دھمکی جب کہ مومنین کو بشارت دی گیی ہے اور دونوں کا انجام بیان ہوا ہے۔

 

اس سورہ میں بعض انبیاء جیسے حضرت نوح، ابراہیم، اسحاق، موسی ، هارون و الیاس اور لوط و یونس کی داستان مختصرا مگر پر معنی انداز میں بیان کی گیی ہے تاہم حضرت ابراهیم نبی کے بارے میں مکمل بحث کی گیی ہے جیسے حضرت ابراهیم(ع) کی جانب سے اسماعیل کی قربانی پیش کرنا اور  یہ واضح کرنا کہ انبیاء کا امتحان حتمی ہے.

 

ایک اور موضوع جو اس سورہ میں بیان ہوا ہے «آل یاسین» ہے جس پر اختلاف رائے موجود ہیں اور بعض کا کہنا ہے کہ اس سے مراد «آل یاسین» ہے اور اس مصداق اهل‌بیت(ع)، ہے جب کہ اس صورت میں «یاسین» به یعنی پیغمبر اسلام(ص) کا لقب ہے اور بعض کے مطابق «الیاسین» یا «ال یاسین» مراد ہے جو حضرت الیاس نبی ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha